:سوال
اگر مسجد کے ارد گرد علاقہ ویران ہو جائے تو کیا مسجد باقی رہے گی؟
:جواب
تنویر الابصار و در مختار میں ہے اور اگر اس کا ارد گر دویران ہو گیا اور اس کی ضرورت نہ رہی تو مسجد باقی رہےگی امام صاحب اور امام ثانی (امام یوسف) کے نزیک ہمیشہ قیامت تک ، اور اسی پر فتوئی ہے ۔“
(در مختار، ج 1 ، ص 379 ، مطبع مجتبائی، دہلی) (ص (471)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 471