:سوال
ظہر کی پہلے کی چار سنتیں اگر فرضوں سے پہلے رہ جائیں تو ان کا پڑھنا کسی وقت اولی ہے آیا دو پہلے پڑھے یاچار؟
:جواب
ظہر کی پہلی سنتیں نہ پڑھی ہوں تو علماء کے دونوں قول ہیں اور دونوں با قوت ہیں ایک یہ کہ فرض کے بعد دوسنتیں پہلے پڑھے پھر وہ چار سنتیں پڑھے دوسرے اس کا عکس کہ فرض کے بعد پہلے چار پہلی پڑھے پھر دو، اور پہلا قول زیادہ قوی ہے، لمطابقة لنص الحديث الصريح ( کیونکہ وہ حدیث صریح کے الفاظ کے مطابق ہے )۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 331