:سوال
زید زانی کو امام رکھنا کیسا ؟
:جواب
اگر اس کا زانی ہونا ثابت ومتحقق ہو جب تو اُسے امام بنانے کی ہرگز اجازت نہیں کہ زانی فاسق ہے اور فاسق کو امام کرنا منع ہے۔ اور اگر وہ لوگوں میں عام طور پر زانی مشہور ہو جب بھی اس کے امام بنانے سے احتراز چاہئے کہ اس صورت میں لوگ اس کی امامت سے نفرت کریں گے یہ امر باعث تقلیل جماعت ہوگا کہ مقاصد شرع کے خلاف ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 459