:سوال
یتیموں کو زکوۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟ بچہ اپنی قرابت کا ہے اُس کا وارث کوئی نہیں۔
:جواب
یتیم بچہ خصوصا جب اپنا قرابت دار ہو کو دینا بہت افضل ہے جبکہ وہ نہ مالدار نہ سید وغیرہ نہ ہاشمی ہونہ اپنی اولا دیا اولاد کی اولاد ہو، ہاں بھائی بھانجی ہوتو وہ بشرائط مذکورہ سب سے زیادہ مستحق ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 262