عرس کروانے پر جنت میں جانے کی بشارت
:سوال
زید اپنے پیر کا عرس کرتا ہے اور لوگوں کو یہ کہتا ہے کہ جو شخص یہ عرس کرے اور عرس کی نیاز کردہ شیرینی کھائے گاوہ بلاشبہ جنت میں جائے گا اور اس پر دوزخ حرام ہے، اس کا یہ کہنا شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟
:جواب
یہ کہنا جزاف (بے تکی بات ) اور یاوہ گوئی ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ کس کا جنت مقام اور کس پر دوزخ حرام، عرس کی شیرینی کھانے پر اللہ (تعالیٰ) ورسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کا کوئی وعدہ ایسا ثابت نہیں جس کے بھروسہ پر یہ حکم لگا سکیں، تو یہ تقول علی الله (اللہ تعالی پر اپنی طرف سے لگا کر کچھ بولنا ) ہوا اور وہ نا جائز ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 642

مزید پڑھیں:نا بالغ بچہ کسی کو ہبہ نہیں کر سکتا، تو ایصال ثواب کیسے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  دو دن عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top