نتیجه، دسواں ، چہلم، ششماہی اور بری جائز ہے یا نہیں ؟ روحیں ان ایام میں آتی ہیں یا نہیں ؟ اور انہیں اپنے عزیزوں کا علم ہوتا ہے یا نہیں ؟ ان کی فاتحہ کا کھانا کھانا کس کس کا حق ہے؟ اور اگر فاتحہ دلانے والا خود محتاج ہے تو فاتحہ دلا کر خود کھا لے اور بچوں کو کھلائے تو جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
تیجہ، دسواں ، چہلم وغیرہ جائز ہیں جبکہ اللہ کے لئے کریں اور مساکین کو دیں ، اپنے عزیزوں کا ارواح کو علم ہوتا ہے اور ان کا آنا نہ آنا کچھ ضرور نہیں، فاتحہ کا کھانا بہتر یہ ہے کہ مساکین کو دے، اور اگر خود محتاج ہے تو آپ کھالے اور اپنے بی بی بچوں کو کھلائے سب اجر ہے۔