تمباکو کی بو منہ میں ہو تو نماز پڑھنا کیسا؟
:سوال
حقہ تمباکو کو پینے والے کے منہ کی بو نماز میں دوسرے نمازی کو معلوم ہوئی تو کوئی قباحت تو نہیں ہے؟
:جواب
منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں نماز مکروہ ہے اور ایسی حالت میں مسجد میں جانا حرام ہے جب تک منہ صاف نہ کرے، اور دوسرے نمازی کو ایذا پہنچنی حرام ہے ، اور دوسرا نمازی نہ بھی ہو تو بد بو سے ملائکہ کو ایذا پہنچتی ہے، حدیث میں ہے” ان الملئكة تتأذى ممايتاذي منه بنوادم ” ترجمہ: ملائکہ کو ہر اس شے سے اذیت ہوتی ہے جس سے بنی آدم کو اذیت پہنچتی ہے۔
(صحیح مسلم،ج1 ،ص 209 ،مطبوعہ اصح المعطا ع، کراچی )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 384

مزید پڑھیں:حالت نماز میں کھجلی ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کیا نماز تراویح کی متعدد جماعتیں ایک مسجد ہو سکتی ہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top