تکبیر کے شروع ہونے کے وقت امام و مقتدی کو کھڑا رہنا چاہیے یا بیٹھ جانا چاہیے؟
:سوال
تکبیر کے شروع ہونے کے وقت امام و مقتدی کو کھڑا رہنا چاہیے یا بیٹھ جانا چاہیے؟
:جواب
امام کے لیے اس میں کوئی خاص حکم نہیں مقتدیوں کو حکم ہے کہ تکبیر بیٹھ کر سنیں ہائی حی علی الفلاح پر کھڑے ہوں کھڑے کھڑے تکبیر سننا مکروہ ہے یہاں تک کہ عالمگیری میں فرمایا کہ اگر کوئی شخص ایسے وقت میں مسجد میں آئے کہ تکبیر ہو رہی ہو فورا بیٹھ جائے اور حی علی الفلاح پر کھڑے ہوں اور اس میں راز مکبر کے اس قول کی مطابقت ہے کہ قدقامت الصلاۃ ادھر اس نے حی علی الفلاح کہا کہ آؤ مراد پانے کو جماعت کھڑی ہوئی اس نے کہا قدقامت جماعت قائم ہو گئی

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 420

مزید پڑھیں:مصلی پر امام نہ ہو تو تکبیر جائز ہے یا ناجائز؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  محرم نہ ہو تو عورت کیے حج کرے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top