طاق نما محراب کب وجود میں آیا ؟
:سوال
طاق نما محراب کب وجود میں آیا ؟
:جواب
اٹھاسی ہجری سے پہلے مساجد قدیمہ میں اس کا وجود نہ ہوتا تھا سب سے افضل مسجد مسجد حرام اس سے اب تک خالی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ظاہری حیات، خلفاء راشدین، امیر معاویہ اور عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہم کے دور میں مسجد نبوی میں صورت محراب نہیں تھی بلکہ ولید بن عبدالملک مروانی نے اپنے دور امات میں محراب بنایا اور یہ سلیم ہے کہ زینت کے علاوہ امام کی جگہ پر علامت کے طور پر محراب کا ہونا بہتر ہے خصوصاً بڑی مساجد میں تا کہ ہردفعہ غور وفکر نہ کرنا ہے اور رات کو بغیر روشنی کےامام کو پایا جاسکے اورامام کے محراب میں سجدہ کی وجہ سے مقتدیوں کو وسعت بھی مل جاتی ہے تو جب محراب میں اور یہ مصالح تھے تو اس کا رواج ہو گا اور تمام بلاد اسلامیہ میں یہ معروف ہوا تو یہ یہاں مدلول کا نام دال کو دیا گیا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 345

مزید پڑھیں:داڑھی میں ڈاٹا باندھ کر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  رمضان کے بعد سب سے افضل 27 رجب کا روزہ ہے، یہ کہنا صحیح ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top