:سوال
علماء پر لازم ہے یا نہیں کہ سنت مردہ زندہ کریں اگر ہے تو کیا اس وقت پر ان پر یہ اعتراض ہو سکے گا کہ کیا تم سے پہلے عالم نہ تھے اگر یہ اعتراض ہو سکے گا تو سنت زندہ کرنے کی صورت کیا ہوگی
:جواب
احیاء سنت علما کا تو خاص فرض منصبی ہے اور جس مسلمان سے ممکن ہو اس کے لیے حکم عام ہے ہر شہر کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے شہر یا کم از کم اپنی اپنی مساجد میں اس سنت (یعنی مسجد سے باہر اذان دینے) کو زندہ کریں اور سو سو شہیدوں کا ثواب لیں
اور اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا کہ کیا تم سے پہلے عالم نہ تھے یوں تو کوئی سنت زندہ ہی نہ کر سکے امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالی عنہ نے کتنی سنتے زندہ فرمائیں اس پر ان کی مدح ہوئی نہ کہ الٹا اعتراض کہ تم سے پہلے تو صحابہ وتابعین تھے رضی اللہ تعالی عنہم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 403