سونے، چاندی پر کس حالت میں زکوۃ واجب ہوتی ہے؟ ان کا نصاب کیا ہے؟
:سوال
سونے چاندی کس حالت میں ہوں تو ان پر زکوۃ واجب ہوتی ہے؟ اور ان کا نصاب کیا ہے؟
:جواب
شریعت مطہرہ نے سونے کی نصاب پر کہ حوائجِ اصلیہ سے فارغ ہو خواہ وہ رو پیہ ا شرفی ہو،گہنا ( زیور ) یا برتن یا ورق یا کوئی شے ، حولان حول قمری (اسلامی سال کے گذرنے )کے بعد چالیسواں حصہ زکوہ مقرر فرمایا ہے سونے کی نصاب ساڑھے سات تولے ہے اور چاندی کی ساڑھے باون تولے، پھر نصاب کے بعد جو کچھ نصاب مذکور کے پانچویں حصہ تک بعد نہ پہنچے معاف ہے اس پر کچھ واجب نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 85

مزید پڑھیں:زکوۃ تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  تراویح یا تہجد میں شبینہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top