:سوال
مسجد کے باہر جانب مشرق جو سامنے پختہ مسکن بنا ہوا ہے اکثر گرمیوں میں وہاں مغرب کی نماز پڑھی جاتی ہے اس جگہ جنازہ کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
صحن مسجد یقینا مسجد ہے ، فقہاء اسے مسجد صیفی یعنی گرمیوں کی اور مسقف درجہ ( چھت والی ) کو سجد شتوی یعنی جاڑوں کی مسجد کہتے ہیں اور نماز جنازہ مسجد میں مطلقا مکروہ ہے ہاں حد مسجد سے باہر فنائے مسجد میں جائز ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 265