سالانہ نیاز کی رقم کو مجاہدین کی مدد کے لیے بیجھنا کیسا؟
:سوال
ہم ہر سال حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی گیارھویں میں سوامن بریانی پکوا کر نیاز دلاتے ہیں اور مساکین کو تقسیم کرتے ہیں، کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اس سال یہ رقم لشکر عثمانیہ کے شہداء ویتامی کی امداد کے لیے بھیج دی جائے اور گیارہویں شریف تھوڑی نیاز پر دلا دی جائے؟
:جواب
یہی بہتر ہے کہ قدرے نیاز دے کر وہ تمام قیمت امداد مجاہدین میں بھیج دی جائے اور اس کا ثواب بھی نذر روح اقدس حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا جائے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 327

مزید پڑھیں:کیا آپ کے یہاں فتوی کی فیس لی جاتی ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کسی کو زکوۃ دینے کی نیت سے رقم دینے کے حوالے سے ایک مسئلہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top