سرمہ لگانا چاہئے یا نہیں؟ ایک شخص کہتا ہے کہ سرمہ بعد عصر لگانا چاہئے اور ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ سرمہ لگا کر سونا نہ چاہئے۔
:جواب
سرمہ بھی ہر وقت لگانے کی اجازت ہے اور لگا کرسو بھی سکتا ہے اور سونے سے بھی کھکھار میں سرمہ کی رنگت آجائے تو کچھ حرج نہیں کہ یہ مسام سے پہنچا اور آنکھوں میں معاذ اللہ کان یا ناک کے سوراخ نہیں کہ اُن میں داخل روزہ کو مضر ہو۔