:سوال
روزه دارکو فصد کھلوانا اور سوزاک میں پچکاری لگوانا جائز ہے یا نہیں؟ اور فصد یا پچکاری لگوایا تو روزہ باطل ہو جائے گا یا نہیں؟
:جواب
فصد سے روزہ نہ جائے گا ، ہاں ضعف کے خیال سے بچے تو مناسب، اور پچکاری سے مرد کا روزہ نہ جائے گا عورت کا جاتا رہے گا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 487