روحیں نہیں مرتیں، اس بارے میں علماء کے کچھ اقوال
:سوال
روحیں نہیں مرتیں ، اس بارے میں علماء کے کچھ اقوال ارشاد فرما دیں؟
:جواب
امام اجل سحنون بن سعید قدس سرہ سے کہا گیا ایک شخص کہتا ہے بدن کے مرنے سے روح بھی مر جاتی ہے۔ فرمایا: معاذ الله هذا من قول اهل البدع ” خدا کی پناہ یہ بدعتیوں کا قول ہے۔
(تاریخ دمشق، ج 59 ص 106، دار احیاء التراث العربی، بیروت)
امام غز الدین بن عبد السلام فرماتے ہیں لا تموت ارواح الحياة بل ترفع الى السماء حية “ روحیں مرتی نہیں بلکہ زندہ آسمان کی طرف اُٹھالی جاتی ہیں۔
(شرح الصدور ، ص 134 ، خلافت اکیڈمی ، سوات )
امام جلال الحق والدین سیوطی شرح الصدور میں ناقل باقيه بعد خلقها بالاجماع “ روحیں پیدائش کے بعد بالاجاع جاوداں رہتی ہیں
(شرح الصدور ، ص 135 ، خلافت اکیڈمی ، سوات )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 743

مزید پڑھیں:اہل قبور سنتے دیکھتے، اور محسوس کرتے ہیں
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مسافر امام کے پیچھے مسبوق مقیم کی نماز کا طریقہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top