روح قبض کرنے میں فرشتے غلطی نہیں کرتے؟
:سوال
ایک شخص نے آج یہ بیان کیا کہ ایک نام کے دو آدمی ہوں تو ایسا ہو جاتا ہے کہ بجائے اس کے کہ جس کی قضا آئی ہو دوسرے آدمی کی فرشتے روح قبض کر لیتے ہیں، اور یہ بھی بیان کیا کہ یہ وقوعہ میرے رو بروکا ہے کہ ایک کی جان قبض کر لی گئی اور چند منٹوں کے بعد وہ زندہ ہو گیا اور اس نام کا اس محلہ کے قریب ایک شخص تھا وہ مرگیا، جو شخص اول مر گیا تھا جب اس سے حال دریافت کیا تو اس نے بہت کچھ قصہ بیان کیا۔ اس کے بارے میں کیا حکم صادر فرماتے ہیں؟
:جواب
یہ محض غلط ہے، اللہ کے فرشتے اس کے حکم میں غلطی نہیں کرتے اللہ تعالی فرماتا ہے ويفعلون ما يؤمرون کے فرشتے وہ کرتے ہیں جو انھیں حکم ہوتا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 659

مزید پڑھیں:میت والے گھر ایک قبیح رسم کا حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جماعت سے نماز نہ پڑھنے والے کے پیچھے جمعہ پڑھنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top