مقولہ طعام المیت یمیت القلب طعام میت دل کو مردہ کر دیتا ہے، کیا مستند قول ہے۔ اور اس سے کیا مراد ہے؟
:جواب
یہ تجربہ کی بات ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ جو طعام میت کے متمنی رہتے ہیں ان کا دل مر جاتا ہے، ذکر و طاعت الہی کے لیے حیات و چستی اس میں نہیں رہتی کہ وہ اپنے پیٹ کے لقمہ کے لیے موت مسلمین کے منتظر رہتے ہیں اور کھانا کھاتے وقت موت سے غافل اور اس کی لذت میں شاغل ۔