رمضان مبارک کے روزے، نفلی روزے اور نذر معین کے روزے کی نیت کس وقت تک کر سکتے ہیں؟
:سوال
رمضان مبارک کے روزے ،نفلی روزے اور نذر معین کے روزے کی نیت کس وقت تک کر سکتے ہیں؟
:جواب
روزہ ماہ مبارک و نذر معین وروزہ نفل جبکہ ادا ہونہ( کہ )قضا ( ہو )تو مذہب صحیح یہی ہے کہ ان کی نیت نصف النہار شرعی سے پہلے ہو جانی چاہیے جسے ضحوہ کبری کہتے ہیں اس کے بعد بلکہ خاص ضحوہ کبری کے وقت بھی نیت کافی نہیں
رمضان کا روزہ صحیح ہونے کے لیے نیت کرنا ضروری ہے اور نیت دل کے ارادے کا نام ہے، اور اتنی نیت کرلینا کافی ہے کہ ”آج میرا روزہ ہے“ یا رات کو یہ ارادہ کرلے کہ کل میرا روزہ ہے، نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ زبان سے نیت کا اظہار کرنا بہتر ہے، اور سحری کے لیے اٹھنا اور سحری کھانا نیت کے قائم مقام ہے اگرچہ زبان سے کچھ نہ کہا ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 121

مزید پڑھیں:نصف النہار کا زیادہ سے زیادہ وقت کتنا ہوتا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  بلا عذر شرعی بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے کا حکم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top