:سوال
ریل میں ایک کثیر عملہ رہتا ہے جسکا یہی کام کہ ہفتہ دس دن کم و بیش اس کی جگہ رہتے ہیں اور کبھی کبھی تو بیسں دن مہینہ بھی ہو جاتا ہے، ان کے لئے نماز میں قصر کا حکم ہے یا نہیں؟
: جواب
اگراپنے مقام سے ساڑھے ستاون میل کے فاصلے پر علی الاتصال جانا کہ وہیں جانا مقصود ہےنہیں اور وہاں پندرہ دن کامل ٹھہرنے کا قصد نہ ہو تو قصر کریں گے ورنہ پوری پڑھیں گے ، ہاں یہ جو بھیجا گیا اگر اس وقت حالت سفر میں ہے مقیم نہیں تو کم و بیش جتنی دور بھی بھیجا جائیگا مسافر ہی رہے گا جب تک پندرہ کامل ٹھہرنے کی نیت نہ کرے یا اپنے وطن نہ پہنچے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 270