:سوال
میں بریلی کا رہنے والا ہوں، آج تلہر کا قصد دس بجے کی گاڑی سے ہے تلہر تک قصر نہیں تلہرسے قصد رامپور کا ہے تلہرسے رام پور تک قصر ہے لیکن درمیان میں بریلی پڑھے گی اتر نا نہیں ہو گا اس صورت میں قصر کا کیا حکم ہے۔ تلہرمیں بھی قصر پڑھا جائے یا نہیں؟
:جواب
یہاں سے تلہر تک اور تلہر کے قیام تک قصر نہ کریں جب تلہر سے بخط مستقیم رامپور کا ارادہ ہو تو راہ میں بھی اور رامپور میں بھی اور بریلی تک واپس آنے میں بھی قصر کریں، رامپور جانے میں اگر چہ بریلی کے اسٹیشن پر گزر ہو گا مگر وہ بریلی میں گزارنہیں کہ قصر کا قصر کر دیں اس لئے کہ یہاں اسٹیشن خارج شہر ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 271