رافضی کے پیچھے نماز ادا کرنے کا حکم؟
:سوال
ایک شخص کا عقیدہ یہ یہ ہے کہ بزرگی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ تعلی علیہ سلم کی سب آدمی سے زیادہ ہے مگر حضرت علی اور بی بی فاطمہ اور حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہم سے زیادہ نہیں ہے بلکہ یہ سب پانچ تن بزرگی میں برابر ہیں اور بزرگی حضرت علی کی سب اصحاب سے زیادہ ہے اور وہ شخص نماز جماعت سے نہیں پڑھتا ہے بلکہ محض جمعہ کے دن جماعت سے پڑھتا ہے اور تعزیہ بنانے کو بھی اچھا کہتا ہے، کیا یہ مناسب ہے اس کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے؟
:جواب
ترک جماعت تو صرف گناہ تھا کہ بعد اعادہ گناہ کبیرہ موجب فسق ہوا اور تعز یہ رائجہ بنانے کو اچھا جاننا بدعت شیعہ کی تحسین اور حضرت امیر المومنین سیدنا مولی علی کرم اللہ وجہ الکریم کو حضرت شیخین رضی اللہ تعالی عنہا سے افضل بتانا رفض و بد مذہبی ، یہی وجوہ اس شخص کے پیچھے نماز کے سخت مکر وہ ہونے کو کافی تھا۔ مگر بیان سائل اگر سچا ہے تو حضرات آل عبا ( چادر والی آل ) رضوان اللہ تعالی علیہ کو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا معاذ اللہ ہمسر و ہم مرتبہ بنانا تو خود کفر صریح اور دوسرا کفر صریح یعنی آل عبا کو انبیاء سابقین علیہم الصلاۃ والسلام پر تحصیل کو ستلزم اس تقدیر پر تو امامت کیسی ، وہ شخص اصلاو قطعاً کسی نماز میں یا عبادت یا نیک کام کی خود لیاقت نہیں رکھتا کہ کفار کا کوئی حسنہ (نیکی) مقبول نہیں بلکہ حقیقتہ اُن سے صدور عبادت معقول نہیں اس صورت میں اس کے پیچھے ترک نماز نہ صرف مناسب بلکہ فرض قطعی ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 424

READ MORE  نماز میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک
مزید پڑھیں:افیون بغرض دوا کھانے والے کے پیچھے نماز کا حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top