:سوال
ایک شخص نے پہلی رکعت میں لم يكن الذین کفروا پڑھی اور دوسری میں سورہ دہر، اس سے کہا کہ ایک تو تم نے قرآن شریف الٹا پڑھا دوسرا پہلی سورہ چھوٹی پڑھی اور بعد کی بڑی نماز میں کراہت تو نہیں آئی، کہا کچھ حرج نہیں حدیث سے ثابت ہے۔
:جواب
اس میں دو کراہتیں ہوئیں: ایک دوسری رکعت کی پہلی سے اس قدر تطویل ، اور دوسری سخت اشید کراہت ہے (کہ) قرآن مجید کو معکوس پڑھا یہ گناہ سخت نا جائز ہے حدیث میں ہے ایسا شخص خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالٰی اس کا دل الٹ )دے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 393