:سوال
اکثر جہلا کو قواعد تجوید سے انکار ہے اور ناحق جانتے ہیں، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
:جواب
تجوید بنص قطعی قرآن و اخبار متواترہ سیدا الانس والجان علیه وعلی آلہ افضل الصلوۃ و السلام وا جماع تام صحابہ و تابعین و سائر ائمہ کرام علیہم الرضوان المستد ام حق و واجب اور علم دین شرح الہی ہے ۔ ( تجوید قرآن اور احادیث متواترہ کی قطعی صراحت کے سبب اور صحابہ، تابعین اور ائمہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے اجماع کی وجہ سے حق اور واجب ہے اور شریعت کا علم ہے اسے مطلقا ناحق بتانا کلمہ کفر ہے والعیاذ باللہ تعالی ، ہاں جواپنی ، ناواقفی سے کسی قاعدے پر انکار کرے وہ اس جہل ہے اسے آگاہ و متنبہ کرنا چاہئے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 322