:سوال
قبرستان باشندگان قرب و جوار ( قریب رہنے والے ) کے لئے مضر صحت یا نہیں؟
:جواب
شریعت مطہرہ نے قبر کا گہرا ہونا اسی واسطے رکھا ہے کہ احیاء ( زندوں ) کی صحت کو ضرر نہ پہنچے ، ہزاروں لاکھو ں آدمی مقابر کے قریب بستے ہے بلکہ ہزاروں وہ ہیں کہ جن کا پیشہ ہی تکیہ داری یا قبور کی مجاورت ہے ان کی صحت میں اس سے کوئی فرق نہیں آتا ، جیسا کہ مشاہدہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 382