مستقل کرائے کی زمین پر دفن کرنا کیسا؟
:سوال
زمین جو دوامی پٹہ (مستقل کرائے ) کی ہو اس میں دفن جائز ہے یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دفن کے لئے ملکی زمین چاہئے۔
:جواب
بلا شبہ جائز ہے جبکہ باجازت مستاجر ہو، ملک غیر ہونا منافی جواز دفن نہیں۔ غایت یہ کہ مالک کو ازلہ قبر کا اختیار ہو گا۔ مگر جب اس کا اجارہ دوامی ہو تو مالک کی طرف سے یہ اندیشہ بھی نہیں یہاں تک کہ علماء نے دوامی اجارہ کی زمین مسجد بنانے کی اجازت دی اور اس میں وقف صحیح مانا اسی بناء پر کہ وہ ہمیشہ رہے گی تو تائید حاصل ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 380

مزید پڑھیں:بے اجازت مالک کے اس کی زمین میں دفن کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 05, Fatwa 277

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top