: سوال
قبور شهداء یا اولیاء اللہ رحمۃاللہ تعالی علیہم پر جا کر اور قبر شریف ہی پر مالیده یا شرینی مع پھول وغیرہ نیاز کرنا کیسا ہے، چاہئے یا نہیں؟
:جواب
قبور مسلمین کی زیارت سنت اور مزارات اولیا کرام و شہدا ورحمة الله تعاعلی علیہم اجمعین کی حاضری سعادت بر سعادت اور انھیں ایصال ثواب مندوب و ثواب اور مالیده و شرینی خصوصیت عرفیہ میں اگر وجوب نہ جانے حرج نہیں، اور قبر پر لیجانے کی نہ ضرورت نہ اس میں معصیت ۔ ہاں اسے شرعاً لازم جانے، بغیر اس کے فاتحہ کا قبول نہ سمجھے تو یہ اعتقاد فاسد ہے، اس اعتقاد سے احتراز لازم ہے۔ قبور مسلمین خصوصا قبور اولیاء پر پھول چڑھانا حسن ہے، عالمگیری وغیرہ میں اسکی تصریح فرمائی مگر شرینی وغیرہ جو اس قسم کی چیزیں لیجائے اس کو قبر پر نہ رکھے، یہ ممنوع ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 532