:سوال
قبر پر موجود گھاس کو کاٹنا کیسا ہے؟
:جواب
مقبرے کی گھاس ( سبز ) کاٹنا مکروہ ہے کہ جب تک وہ گھاس سبز ) تر رہتی ہے اللہ تعالی کی تسبیح کرتی ہے اس (سبز گھاس ) سے اموات کا دل بہلتا ہے اور ان پر رحمت الہی کا نزول ہوتا ہے ، ہاں خشک گھاس کاٹ لینا جائز ہے مگر وہاں تراش کر جانوروں کے پاس لے جائیں ، اور یہ منوع ہے کہ انہیں گورستان ( قبرستان) میں چرنے چھوڑ دیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 443