پاک جوتا پہن کر نوافل یا فرائض ادا کرنا کیسا؟
:سوال
پاک جوتا ( جس کی طہارت میں قطعی یقین حاصل ہو جائے جیسے نیا جوتا پہن کر کوئی سی نماز نوافل یا فرائض ادا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
:جواب
اگر جوتا بالکل غیر استعمالی ہو کہ صرف مسجد کے اندر پہناجائے اور پنجہ اتنا سخت نہ ہوکہ سجدہ میں انگلیوں کاپیٹ زمین پر نہ بچھنے دے تو اس سے نماز میں کچھ حرج نہیں بلکہ بہتر ہے، اور یہی امیر المومنین مولی علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ کی سنت ہے کہ دو جوتے رکھتے ایک راہ میں پہنتے اور جب کنارہ مسجد پر آتے اُسے اتار کر غیر استعمالی کو پہن لیتے اور اگر استعمالی ہو تو اسے پہن کر مسجد میں جانا بے ادبی ہے اور غیر مسجد میں بھی نماز میں اتار دیا جائے اور اور اگر پنجہ اتنا سخت ہے کہ کسی انگلی کا پیٹ زمین پرنہ بچھنے دے گا تو نماز نہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:عمامہ کی فضیلت پر کچھ احادیث
READ MORE  غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top