:سوال
اگر پیروں کے نیچے کپڑا نہ ہو اور صرف زانو اور سجدہ کی جگہ ہو تو نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟
:جواب
نماز ہو جائے گی اور بہتر اس کا عکس ہے پاؤں کی احتیاط پیشانی سے زیادہ ہے ولہذا اگر انگر کھایا کرتا بچھا کر نماز پڑھے تو چاہئے کہ گریبان کی جانب پاؤں رکھے اور دامنوں پر سجدہ کرے کہ بہ نسبت دامن احتمال نجاست سے دور ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 207