نماز تراویح میں سورۃ فیل سے الناس تک پڑھنا کیسا؟
:سوال
نماز تراویح کی جماعت اس طور پر کہ الم ترکیف سے شروع کرتے ہیں اور والناس تک ایک ایک سورہ ایک ایک رکعت میں پڑھتے ہیں اور پھر الم ترکیف سے والناس تک دوبارہ دس رکعتوں میں پڑھتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جائز ہے۔ ہندیہ میں ہے” بعضهم اختار قل هو الله احد في كل ركعة وبعضهم اختار قرأة سورة الفيل الى آخر القرآن وهذا احسن القولين لانه لا يشتبه عليه عدد الركعات ولا يشتغل قلبه بحفظها كذا في التجنيس ”بعض نے ہر رکعت میں قل ھو اللہ احد کو اختیار کیا اوربعض نے سورہ فیل سے آخر تک کو، اور یہ احسن قول ہے کیونکہ اس صورت میں عدد رکعات میں اشتباہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے یادرکھنے میں مصروف ہوتا ہے جیسا کہ تجنیس میں ہے۔
(فتاوی عالمگیری ، ج 1 ،ص 118 ،نورانی کتب خانہ، پشاور )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 460

مزید پڑھیں:ہر تراویح کے بعد دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  طویل سورت سے مختلف رکعات میں متفرق آیات پڑھنا کیسا ہے ؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top