:سوال
نماز تراویح کی جماعت اس طور پر کہ الم ترکیف سے شروع کرتے ہیں اور والناس تک ایک ایک سورہ ایک ایک رکعت میں پڑھتے ہیں اور پھر الم ترکیف سے والناس تک دوبارہ دس رکعتوں میں پڑھتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جائز ہے۔ ہندیہ میں ہے” بعضهم اختار قل هو الله احد في كل ركعة وبعضهم اختار قرأة سورة الفيل الى آخر القرآن وهذا احسن القولين لانه لا يشتبه عليه عدد الركعات ولا يشتغل قلبه بحفظها كذا في التجنيس ”بعض نے ہر رکعت میں قل ھو اللہ احد کو اختیار کیا اوربعض نے سورہ فیل سے آخر تک کو، اور یہ احسن قول ہے کیونکہ اس صورت میں عدد رکعات میں اشتباہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے یادرکھنے میں مصروف ہوتا ہے جیسا کہ تجنیس میں ہے۔
(فتاوی عالمگیری ، ج 1 ،ص 118 ،نورانی کتب خانہ، پشاور )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 460