:سوال
اول رکعت میں ایک رکوع یا سورہ پڑھی دوسری رکعت میں اگر اس سے مقدم ( پہلے ) کی سورہ یا رکوع زبان پر سہواً جاری ہو جائے تو اس کو پڑھے یا اس کو چھوڑ کر مؤخر کی سورہ یا رکوع پڑھے؟
:جواب
زبان سے سہوا جس سورہ کا ایک کلمہ نکل گیا اس کا پڑھنا لازم ہو گیا مقدم ہو خواہ مؤخر، ہاں قصداً تبدیل ترتیب گناہ ہے اگر چہ نماز جب بھی ہو جائے گی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 350