نماز میں فاتحہ پڑھنا کیوں فرض ہے؟
:سوال
الحمد شریف بھی قرآن شریف سے ہے نماز میں کیوں واجب کی گئی، حالانکہ سورت کا ملا نا فرض رکھا گیا ؟
:جواب
سورۃ ملانا بھی فرض نہیں، نہ اس کے ترک سے نماز جائے وہ بھی مثل فاتحہ واجب ہی ہے اور اس کے ترک کی بھی سجدہ سہو سے اصلاح ہو جاتی ہے جبکہ بھول کر ہو، یہی حال فاتحہ کا ہے، تو یہ مسلہ ہی سائل کو غلط معلوم ہے جس کی بنا پر طالب فرق ہے، فرض صرف ایک آیت کی تلاوت ہے سورہ فاتحہ سے ہو یا کسی سورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (فَاقْرَ أَو مَا تيَسَّرَ مِنَ القرآن) ترجمہ: قرآن سے جو آسان ہو وہ پڑھو۔ سورہ فاتحہ اور فرضوں کی پہلے دو رکعتوں میں ضم سورت کا وجوب سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ سلم کی مواظبت اور بعض احادیث احاد تولیہ سے ثابت ہوا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 333

مزید پڑھیں:مقتدی کے سورۃ فاتحہ نہ پڑھنے سے سجدہ سہو واجب کیوں نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  زندہ کا صاحب مزار ولی سے ہم کلام ہونا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top