:سوال
نماز جنازہ کا مسبوق فوت شدہ تکبیروں کو پورا کرے تو ان میں کس کس تکبیر میں کیا کیا پڑھے؟
:جواب
اگر جنازہ اٹھا لیا جانے کا اندیشہ ہو جلد جلد تکبیریں بلا دعا کہہ کر سلام پھیر دے در نہ ترتیب وار پڑھے مثلا تین تکبیریں فوت ہوئیں تو چوتھی امام کے ساتھ کہہ کر بعد سلام پہلی تکبیر کے بعد ثناء پھر درود پھر دعا پڑھے اور دوفوت ہوئیں تیسری امام کے ساتھ دعا، چوتھی کے بعد سلام، پھر اول کے بعد ثناء، دوم کے بعد درود، ایک ہی فوت ہوئی تو بعد سلام ایک تکبیر کے بعد ثناء
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 194