نماز اور زکوۃ کا ذکر قرآن مجید میں کتنی مرتبہ ہے؟
:سوال
نماز اور زکوۃ کا ذکر قرآن مجید میں کتنی مرتبہ ہے؟
:جواب
نماز وز کوۃ کی فرضیت و فضیلت و مسائل تینوں قسم کا ذکر قرآن مجید میں بہت جگہ ہے یہاں تک کہ مناقب بزازی و بحر الرائق و منح الغفار وفتح المعين وغیر ہا میں واقع ہوا کہ علاوہ ان مواقع کے جن میں نماز، زکوۃ کا ذکر جدا جدا ہے دونوں کا ساتھ ساتھ ذکر قرآن عظیم میں بیاسی 82 جگہ آیا ہے ، مگر علامہ حلبی و علامہ طحطاوی و علامہ شامی سادات کرام محشیان در مختار فرماتے ہیں صحیح یہ ہے کہ اُن کا ساتھ ساتھ بتیس 32 جگہ فرمایا ہے۔ علامہ حلبی کے استاد نے وہ سب مواقع گنا دیئے۔
اور فرضیت روزہ کا ذکر ایک ہی جگہ ہے، ہاں عبارۃ واشارہ اس کی فضیلت اور مواقع پر بھی ظاہر فرمائی گئی ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 63

مزید پڑھیں:کیا عشر کا ذکر بھی قرآن مجید میں ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  التحیات میں انگلی سے اشارہ کرنے میں قول

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top