عدیم البصر (نابینا) کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
:سوال
عدیم البصر (نابینا) کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
بلا شبہ جائز ہے مگر اولی نہیں مکروہ تنزیہی ہے جبکہ حاضر مین میں کوئی شخص صحیح العقیدہ غیر فاسق قرآن مجید صحیح پڑھنے والا اس سے زائد یا اس کے برابر مسائل نماز و طہارت کا علم رکھتا ہو ورنہ وہ عدیم البصر ہی اولیٰ و افضل ہے جو باوصف صفات مذکورہ باقی حاضرین سے اس علم میں زائد ہو۔ حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالی عنہ کو حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے سفر کو تشریف لیجاتے وقت دو بار مدینہ طیبہ پر نیابت عطا فرمائی کہ باقی ماندہ لوگوں کی امامت کرتے ۔ علماء فرماتے ہیں انھیں امام مقرر کرنے کی یہی وجہ ہے کہ حاضرین میں سب سے افضل یہی تھے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 416

مزید پڑھیں:حنفی شافعی امام کی اقتداء میں اسکی مطابقت کرے گا یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  فاسق کے پیچھے نماز کیسی ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top