مقابر میں شمعیں روشن کرنا کیسا ہے؟
:سوال
مقابر میں شمعیں روشن کرنا کیسا ہے؟
:جواب
امام علامہ عارف باللہ سیدی عبد الغنی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے حدیقہ ندیہ میں تصریحا ارشاد کیا کہ مقابر میں شمعیں روشن کرنا جب کسی فائدہ کے لئے ہو ہر گز منع نہیں، فائدہ کی متعدد مثالیں فرمائیں:
(1)
وہاں کوئی مسجد ہو کہ نمازیوں کو بھی آرام ہوگا اور مسجد میں بھی روشنی ہوگی۔
(2)
مقابر بر سر راہ ہوں روشنی کرنے سے راہ گیروں کو نفع پہنچے گا اور اموات کو بھی کہ مسلمان مقابر مسلمین دیکھ کر سلام کریں گے، فاتحہ پڑھیں گے، دعا کریں گے ، ثواب پہنچائیں گے گزرنے والوں کی قوت زائد ہے تو اموات برکت لیں گے اور اگر اموات کی قوت زائد ہے تو گزرنے والے فیض حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں:زمین جس میں قبر ہو کو ہبہ کرنے کا مسئلہ
(3)
مقابر میں اگر کوئی بیٹھا ہو کہ زیارت یا ایصال ثواب یا افادہ (فائدہ پہنچانے) یاستفادہ (فائدہ حاصل کرنے) کے لئے آیا ہے تو اسے روشنی سے آرام ملے گا، قرآن کو دیکھ کر پڑھنا چاہے تو پڑھ سکے گا۔
(4)
وہ تینوں منافع مزارات اولیاء کرام قدسنا اللہ تعالی باسراہم کو بھی بروجہ اولی شامل تھے کہ مزارات مقدسہ کے پاس غالبا مساجد ہوتی ہیں۔ گزرگاہ بھی بہت جگہ ہے اور حاضرین زائرین خواہ مجاورین سے تو نا در خالی ہوتے ہیں۔ مگر امام ممدوح ان پر اکتفا نہ فرما کر خود مزارات کریمہ کیلئے با لتخصیص روشنی میں فائدہ جلیلہ کا افادہ فرماتے ہیں کہ ان ( اولیاء کرام) کی ارواح طیبہ کی تعظیم کیلئے روشنی کی جائے۔
مزید پڑھیں:مزار کے قریب مکانات اپنے نام کروانا کیسا؟
:اقول
(میں کہتا ہوں ) ظاہر ہے کہ روشنی دلیل اعتناء ہے اور اعتناء ( توجہ دینا ) دلیل تعظیم اور تعظیم اہل اللہ دلیل ایمان و موجب رضائے رحمان عز جلالہ قال الله عز وجل ومن يعظم شعائر الله فانها من تقوى القلوب ) ترجمہ: جو اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے تو وہ دلوں کی پر ہیز گاری سے ہے۔ اس کی نظیر مصحف شریف کا مطلا و مذ ہب کرنا ( قرآن کے اوپر سونے کا پانی چڑھانا) ہے کہ اگر چہ سلف ( پہلے دور ) میں نہ تھا، جائزو مستحب ہے کہ دلیل تعظیم وادب ہے۔
یوں ہی مساجد کی آرائش ان کی دیواروں پر سونے چاندی کے نقش و نگار کہ صدر اول میں نہ تھے۔ مگراب ظاہری تزک و احتشام ( ظاہری شان و شوکت ) ہی قلوب عامہ ( عوام کے دلوں پر اثر تنظیم پیدا کرتا ہے۔ لہذا ائمہ دین نے حکم جواز دیا۔ یونہی مسجدوں کیلئے کنگرے بنانا کہ مساجد کے امتیاز اور دور سے ان پر اطلاع کا سبب ہیں اگر چہ صد راول میں نہ تھے مگر اب بلا نکیر ( بغیر انکار کے ) مسلمانوں میں رائج ہے۔ وما راه المسلمون حسنا فهو عنداللہ حسن ترجمہ: اور جسے مسلمان اچھا سمجھیں وہ خدا کے یہاں بھی اچھا ہے۔
(مسند احمد بن مقبل ، ج 1 مس 378، دار الفکر، بیروت )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 491

READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 717
مزید پڑھیں:قبر پر لوبان جلانا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top