منبر کتنی سیڑھی کا ہونا چاہئے اور کس پر خطبہ ہونا چاہئے؟
:سوال
منبر کتنی سیڑھی کا ہونا چاہئے اور کس پر کھڑے ہو کر خطبہ چاہئے؟
:جواب
منبر اقدس کے تین زینے تھے علاوہ اوپر کے تختے کے جس پر بیٹھتے ہیں۔۔۔ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم درجہ بالا پر خطبہ فرمایا کرتے ، صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے دوسرے پر پڑھا، فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے تیسرے پر، جب زمانہ ذوالنورین رضی اللہ تعالی عنہ کا آیا پھر اول پر خطبہ فرمایا سبب پوچھا گیا، فرمایا اگر دوسرے پر پڑھتا لوگ گمان کرتے کہ میں صدیق کا ہمسر ہوں اور تیسرے پر تو ہم ہوتا کہ فاروق کے برابر ہوں ۔ لہذا وہاں پڑھا جہاں یہ احتمال متصور ہی نہیں اصل سنت اول درجہ پر قیام ہے۔
مزید پڑھیں:عید یا جمعہ کے خطبہ میں اردو اشعار پڑھنا کیسا؟
بلندی منبر سے اصل مقصد یہ ہے کہ سب حاضرین خطیب کو دیکھیں اور اُس کی آواز سنیں جہاں یہ حاجت بسبب کثرت حضار و دوری صفوف تین زمینوں میں پوری نہ ہو تو زینے زیادہ کرنے کا خود ہی اختیار ہے اور بہتر عد و طاق کی مراعات ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 343

مزید پڑھیں:منبر کس زمانہ سے شروع ہوا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  دوران خطبہ بہ نیت ثواب دوسرے نمازیوں کو پنکھا جھلنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top