:سوال
میت مکان میں موجود ہے اسکو دفن نہیں کیا اس سے پہلے میت کے اولیاء ( رشتہ داروں ) کا کھانا کھانا درست ہے یا نہیں ؟ احمد سعید کا کہنا ہے کہ درست ہے اور کوئی برا نہیں اور ایک کتاب میں لکھا ہے کہ دفن کرنے سے پہلے حرام ہے بلکہ ہمسایہ کے چالیس مکان تک حرام ہے۔ اب حق پر کون ہے وہ بیان کریں؟
: جواب
کھانا حرام نہیں غفلت حرام ہے اور چالیس گھر تک حرام ہونا بے اصل محض ( اس پر کوئی دلیل نہیں ہے )۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 401