:سوال
ایک شخص نے ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے واسطے دریاں وغیرہ بنوائیں مگر کچھ دنوں وہاں جمعہ ہو کر رہ گیا، اب وہ چاہتا ہے کہ یہ دریاں کسی دوسری مسجد میں دے دوں، پس یہ جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جب دریاں سپرد کر دیں ملک مسجد ہو گئیں، جب تک نا قابل استعمال نہ ہو جائیں واپس نہیں لے سکتا نہ دوسری مسجد میں دے سکتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 127