:سوال
مسجد میں بارش کے لئے آذان کہنا درست ہے یا نہیں؟
:جواب
مسجد کے اندر وقتی اذان کہنا مکروہ ہے مگر اذان بغرض طلب باراں یا دفع و با ( بارش طلب کرنے یا دفع بلا کے لئے اذان ) بہ نیت اذان و اعلان وطلب مردمان نہیں ہوتی بلکہ بہ نیت ذکر ( ہوتی ہے ) اور ذکر مسجد میں جائز ہے پھر اولی یہ ہے کہ بیرون مسجد فصیل وغیرہ پر ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 373