:سوال
ایک شخص پر نصاب کا مالک ہے، زکوۃ کی ادائیگی وہ اپنی جائیداد کی آمدنی سے کرتا ہے، اس کی آمدنی ستمبر یا اکتوبر کو ہوتی ہے، کیا وہ ان زیورات کی زکوۃ ان مہینوں میں ادا کرے گا ؟
:جواب
ستمبر اکتوبر کا اعتبار حرام ہے، نہ اس کے اوقات آمدنی پر لحاظ ، بلکہ سب میں پہلی جس عربی مہینے کی جس تاریخ جس گھنٹے منٹ پر وہ 56 روپیہ کا مالک ہوا اورختم سال تک یعنی وہ عربی مہینہ وہی تاریخ وہی گھنٹہ منٹ دوسرے سال آنے تک اُس کے پاس نصاب باقی رہاوہی مہینہ تاریخ منت اس کے لیے زکوۃ کا سال ہے، آمدنی کا سال کبھی سے شروع ہوتا ہوو ، اس عربی مہینہ کی اس تاریخ منٹ پر اس کی زکوۃ دینا فرض ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 157