کیا نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا مکروہ ہے؟
:سوال
بعض عبارات فقہاء سے پتا چلتا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا مکروہ ہے؟
:جواب
عبارات فقہاء صرف دو صوتوں سے متعلق ہے: ایک بعد نماز جنازہ اس ہئیت پر بدستور صفیں باندھے وہیں کھڑے دعا کرنا ( یہ اس وجہ سے مکروہ ہے کہ نماز پر شبہ زیادت نہ ہو ) دوسرے قبل نماز خواہ بعد نماز دعائے طویل کی خاص غرض سے امر تجہیز کو تعویق میں ڈالنا (یعنی روکے رکھنا ) ، ظاہر اس صورت میں کر بہت تحریمی تک ہو سکتی ہے اور صورت اولی میں تنز یہی ۔۔ جس کا حاصل خلاف اولی یعنی بہتر نہیں نہ یہ کہ منوع ونا جائز ہو۔۔
یہ دو صورتیں جن سے کلمات فقہاء باحث ، ان کے سوا تمام صور دعا جن میں نہ دعا کی غرض سے تاخیر کرے نہ بعد نماز اس انداز پر ہو مثلا صفیں توڑ کر دعائے قلیل یا بوجہ خاص جنازہ میں دیر کی حالت میں دعائے طویل اصلاً مضائقہ نہیں رکھتی، نہ کلمات علماء میں اس کا انکار بلکہ وہ عام مامور بہ کے تحت میں داخل اور مستحب شرعی کی فرد ہے۔
مزید پڑھیں:نماز جنازہ کے بعد میت کے لئے دعا کرنا کیا حدیث سے ثابت ہے؟
READ MORE  حج میں حاضری مدینہ کا طریقہ اور احکام

About The Author

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top