:سوال
یہ بات کہ اس قدر تجوید کہ حرف اپنے غیر سے ممتاز رہے فرض عین ہے، کس کتاب میں کسی جگہ مذکور ہے؟
: جواب
تمام کتابوں میں تصریح ہے کہ ایک حرف کی جگہ دوسرے سے تبدیل اگر عجزا ہو تو مذہب صحیح ومعتمد میں اور خطئاً ہو تو ہمارے ائمہ مذہب کے نزدیک مفسد نماز ہے جبکہ مفسد معنی ہو یا امام ابی یوسف کے نزدیک جبکہ وہ کلمہ قرآن کریم میں نہ ہو اور اس سے بچنا ہے تعلم تمایز حروف ناممکن اور فساد نماز سے بچنا فرض عین ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے (وَ لَا تُبنطلوا أَعْمَالَكُمْ ) ترجمہ: تم اپنے اعمال باطل نہ کرو۔ مقدمہ امام جزری میں ہے ”اذ واجب عليهم محتم قبل الشروع اولا ان يعلموا مخارج الحروف والصفات، لينطقوا با فصح اللغات ” ترجمہ: قرآن پاک میں شروع ہونے سے پہلے اولا قاریان قرآن پر حروف کے مخارج وصفات کا جاننا قطعاً ضروری ہے تا کہ قاریان قرآن صحیح ترین لغات کے ساتھ قرآن پاک پڑھ کر سکیں۔
(مقدمہ جزر یہ ص 4 سعید یہ کتب خانہ قصہ خوانی بازار، پشاور )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 339