اگر امام غیر موذن کو کہہ دے تکبیر پڑھ تو یہ بلا کراہت جائز ہے یا نہیں؟
:سوال
تکبیر موذن کا حق ہے اس کی اجازت کے بغیر دوسرا نہ کہے بعض اساتذہ کے حوالے سے میں نے یہ سنا ہے کہ اگر امام غیر موذن کو کہہ دے تکبیر پڑھ تو بھی بلا کراہت یہ جائز ہے کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟
:جواب
اگر مؤذن موجود ہے تو اس کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا تکبیر نہ کہے اور امام کے لیے بھی مناسب نہیں کے شرعی عذر کے بغیر کسی دوسرے کو تکبیر کے لیے کہے شرعی عذر مثلا اس کی اقامت لحن( غلطی) پر مشتمل ہو اجازت موذن کے بغیر اقامت کہنا مناسب نہیں کہ شاید وہ اسے ناپسند کرتا ہو

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 418

مزید پڑھیں:اقامت صف کے دہنی جانب کہی جائے یا بائیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 05, Fatwa 325

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top