کیا مسائل صرف ظاہر الروایہ میں محصور ہیں؟
:سوال
کیا مسائل صرف ظاہر الروایہ میں محصور ہیں؟ اور کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک چیز سنت ہوا اور متون میں نہ ہو صرف کسی شرح میں ہو؟
:جواب
 مسائل ظاہر الروایہ میں محصور نہیں نہ ظاہر الروایہ خواہ متونوں میں عدم ذکر ذکر عدم، متون مختصرات ہیں اورغالبا نقل ظواہر پر مقتصر ، زیادت شراح معتمدین اگر مسلم نہ ہوں تو مذہب کا ایک حصہ قلیلہ ہاتھ میں رہ جائے تتبع بتائے گا کہ سنن در کنار بعض واجبات و فرائض و مفسدات و نواقص تک عامہ متون میں نہیں، رہی دلیل وہ مجتہد کے پاس ہے ، نہ ہمارا عدم وجدان ( نہ پانا ) وجدان عدم (عدم کا پانا ہے ) ، ہمارے لئے نصوص فقیہیہ بس ہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 167

مزید پڑھیں:فاتحہ کے بعد سورت کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 571

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top