:سوال
کیا ایک وقت میں دو نمازیں فرض ہیں اور کیا جمعہ ادا کرنے سے ظہر ساقط نہیں ہوتی ؟
:جواب
ایک وقت میں دو فرض ہر گز نہیں اور جمعہ جب ادا ہو جائے گا ظہر ساقط ہو جائے گی ایسے ہی خیالوں سے بچنے کو علماء نے عوام کو ظہر احتیاطی کا حکم نہ دیا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 462