:سوال
ایک عورت پوری مدت حمل کے بعد بحالت حمل انتقال کر گئی ، اسے دفن کر دیا گیا، ایک مرد صالح نے خواب دیکھا کہ اس عورت کے زندہ بچہ پیدا ہوا ہے، اب شخص مذکور کے خواب پر اعتماد کر کے قبر کھود کر بچے کو نکالنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
جائز نہیں ، مگر جب کوئی روشن دلیل ہو، پردہ محفوظ ہے اور خواب طرح طرح کے ہوتے ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 405