فنڈ میں زکوۃ اور قربانی کی رقم دینے سے واجب ادا ہو جائے گا؟
:سوال
آج کل سمرنا فنڈ میں صاحب زکوٰۃ سے زکوۃ اور جن پر قربانی واجب ہے اُن سے قربانی کی قیمت طلب کر رہے ہیں، ان کو قربانی اور زکوۃ کے پیسے جمع کروانا کیسا ہے؟
: جواب
جس پر قربانی واجب ہے اُسے حرام ہے کہ قربانی نہ کرے اور اس کی قیمت کسی فنڈ میں دے دے اس سے ہرگز قربانی ادانہ ہوگی واجب کا تارک ہوگا اور عذاب کا مستحق ، اور ایسے چندوں میں دینے سے کہ لوگ بطور خود کرتے ہیں اور سب کے چندے زکوۃ وغیر زکوۃ کے بلکہ مرتدین نا اہل زکوۃ مثل وہابیہ وغیر ہم کے سب خلط کر لیتے ہیں زکوۃ ادا نہیں ہو سکتی، ہاں اعانت مسلمین کی نیت پر ثواب پائے گا مگر فرض زکوة سر پر باقی رہے گا۔ و هو تعالیٰ اعلم

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 290

مزید پڑھیں:کسی مقدمہ کی مد میں زکوۃ کا مال صرف کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 769 to 770

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top